اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں جاپان کے حیاتیاتی جنگی یونٹ کے مظالم پر مبنی فلم...

چین میں جاپان کے حیاتیاتی جنگی یونٹ کے مظالم پر مبنی فلم ریلیز

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک شخص فلم ’’ایول اَن باؤنڈ‘‘ کے پوسٹر کے پاس کھڑا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے بدنام زمانہ "یونٹ 731” کی بربریت پر مبنی ایک نئی فلم پورے چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جو ملک کی جنگی تاریخ کی ایک اہم برسی کے موقع سے ہم آہنگ ہے۔

"ایول اَن باؤنڈ” نامی فلم کی ریلیز 18 ستمبر کو ہوئی جو 18 ستمبر کے واقعے کی 94 ویں برسی ہے جو جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی عوامی مزاحمتی جنگ کا آغاز تھا۔ اس سال چین کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

چین کے کئی شہروں میں سینما گھروں نے فلم کی پہلی نمائش صبح 9 بج کر 18 منٹ پر رکھی جو کہ 18 ستمبر کی علامتی یاد دہانی کے طور پر ایک با معنی وقت ہے۔ فلم جمعرات کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ریلیز ہوئی اور جمعہ کو شمالی امریکہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم کی کہانی ایک مقامی دکاندار وانگ یونگ ژانگ اور دیگر قیدیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں یونٹ 731 کی "خصوصی جیل” میں قید کیا گیا تھا۔ انہیں جھوٹے وعدوں کے ذریعے پھنسایا گیا اور کہا گیا کہ اگر وہ صحت کے معائنوں اور بیماریوں کی روک تھام کے تحقیقی عمل میں تعاون کریں گے تو انہیں آزادی دی جائے گی لیکن بعد میں وہ خوفناک حیاتیاتی تجربات کا شکار بنے جن میں سردی سے جماؤ کے تجربات، زہریلی گیس کا سامنا اور ہوش میں انسانوں کی جراحی کے اذیت ناک عمل شامل تھے۔

یونٹ 731 ہاربن کے پھنگ فانگ ضلع میں ایک انتہائی خفیہ حیاتیاتی و کیمیائی جنگی تحقیقاتی مرکز تھا جو جنگ عظیم دوئم کے دوران چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں جاپانی حیاتیاتی جنگ کا اعصابی مرکز بنا رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!