اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کے ایکسپریس ڈیلیوری شعبے کی پہلے 8 ماہ کے دوران مضبوط...

چین کے ایکسپریس ڈیلیوری شعبے کی پہلے 8 ماہ کے دوران مضبوط ترقی

چین کے ایکسپریس ڈیلیوری شعبے نے 2025 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 128.2 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافہ اور اس کی مضبوط ترقی کی عکاسی کرتا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایکسپریس ڈیلیوری کے شعبےنے 2025 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 128.2 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافہ ہے اور اس شعبے کی مضبوط ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو کی رپورٹ کے مطابق وسیع تر ڈاک صنعت نے اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 139.92 ارب پارسلز کی ترسیل کی جس میں ایکسپریس ڈیلیوری خدمات بھی شامل ہیں  جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری سے اگست تک ڈاک صنعت کی کاروباری آمدنی 11.6 کھرب یوآن (تقریباً 163.33 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.8 فیصد اضافہ ہے۔

خصوصی طور پر ایکسپریس ڈیلیوری سے حاصل ہونے والی آمدنی 958.37 ارب یوآن رہی جو کہ 9.2 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

شہر کے اندر کی جانے والی ایکسپریس ڈیلیوریز کی تعداد اس مدت میں 10.58 ارب رہی جو گزشتہ سال سے 5.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ بین العلاقائی ڈیلیوریز 19.1 فیصد اضافے کے ساتھ 114.92 ارب پارسلز تک پہنچ گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!