لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا، ایک لاکھ 80 ہزار طلبا میں سے 1 لاکھ 9 ہزار طلبا کامیاب ہوئے، ستر ہزار طلبا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل ہوئے، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 52 فیصد لڑکےفیل ہوئے، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 70 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔
سرکاری کالجز کے50 فیصد، پرائیوٹ کے 62 فیصد لڑکے پاس ہوئے، سرکاری کالجز کی 72 فیصد، پرائیوٹ کی 80 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں، پری میڈیکل میں78 فیصد، پری انجینرنگ میں 76 فیصد طلبا پاس ہوئے، آرٹس کے47فیصد، کامرس کے 62 فیصد، جنرل سائنس 60 فیصد طلبا پاس ہوئے۔
راولپنڈی بورڈ نے بھی سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، راولپنڈی بورڈ میں اوور آل پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نے1148 نمبر لیکر حاصل کی، طالبہ اریج شفقت حیات کا تعلق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ سے ہے، 1139 نمبر کے ساتھ عائشہ مشتاق کی دوسری پوزیشن ہے اور انکا تعلق پنجاب کالج خواتین تلہ گنگ سے ہے، ایمان فاطمہ کی 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے، انکا تعلق رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو آج فاطمہ جناح یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات سےنوازا جائے گا۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،بورڈحکام کےمطابق اس بارمجموعی پوزیشنزمیں کوئی بھی لڑکی شامل نہیں ہوسکی،تاہم مختلف گروپس میں طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
سرگودھا تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرزکا اعلان کردیا ہے، ہما عابد نے 1146 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی، ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ ضیاء نے 1143 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا، 25 ہزار چارسو ساٹھ امیدوار کامیاب رہے، کامیابی کا تناسب 58.88فی صد رہا، عیشا شفیق نے 1152 نمبرحاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، عثمان محمود 1151نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر کامیاب ہوئے، بورڈ میں تیسری پوزیشن
