پاکستان کے وزیراعظم کے چین کے لئے خصوصی نمائندہ ظفر الدین محمود نے چین کی گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) کو "وقت کی ضرورت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی تعاون کو بہتر بنانے کے لئے ایک مؤثر حل فراہم کرتا ہے۔
منگل کے روز نئے دور میں پاک چین قریبی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے موضوع پر ایک میڈیا نشست سے خطاب کرتے ہوئے ظفر الدین محمود نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی کامیاب مثالیں قائم کی ہیں۔
انہوں نے نیو ڈویلپمنٹ بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی مالیاتی ادارے اپنے قیام کے فوری بعد کامیاب عملی اقدامات میں بدل گئے جن سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔
ظفر الدین محمود نے کہا کہ پاکستان جی جی آئی کے تصور کو سراہتا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کے ساتھ مل کر جی جی آئی دنیا بھر کے ممالک کو حکمرانی میں بہتری اور عوام کی زندگیوں کا معیار بلند کرنے کے لئے ایک واضح رہنمائی فراہم کرے گا۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link