منیلا: فلپائن میں مون سون بارشوں کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں آنے والے سمندری طوفانوں فرڈی اور جنر کی وجہ سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 14 تاحال لاپتہ ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق ملک بھر کے پانچ خطوں میں 20 افراد کی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے سے، فلپائن کے کچھ حصوں بشمول پالوان صوبے میں خراب موسم کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔
این ڈی آر آر ایم سی نے کہا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے ملک بھر کے 12 خطوں میں تقریباً 6لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ سمندری طوفان سے 930 مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
