اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی صحافیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کا جواب دینے کا حق ہے:...

روسی صحافیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کا جواب دینے کا حق ہے: روسی سفیر

ماسکو: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک روسی صحافیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے جواب میں اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق سفیر نے کہا کہ ہم اپنے قومی مفادات کے مطابق غیر متناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انتونوف نے کہا کہ روس امریکی محکمہ خارجہ  کی طرف سے لگائی گئی غیر اعلانیہ ویزا پابندیوں سمیت دیگر پابندیوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ روسی ذرائع ابلاغ کے متبادل نقطہ نظر کو دبانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انتونوف نے کہا کہ روسی میڈیا کی آوازوں کو دبانے کی کوششیں، جو کہ امریکہ میں انتہائی ضروری نقطہ نظر پیش کرتے ہیں، جاری رہنے کا امکان ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!