اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین،وسط خزاں تہوار تعطیلات میں ایکسپریس ڈیلیوری حجم میں نمایاں اضافہ

چین،وسط خزاں تہوار تعطیلات میں ایکسپریس ڈیلیوری حجم میں نمایاں اضافہ

بیجنگ: چین میں حال ہی میں اختتام پذیر وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم بڑھ گیا جس کی جزوی وجہ مون کیک، سمندری غذا اور پھلوں کی بڑھتی مانگ تھی۔

ریاستی ڈاک بیورو نے بتایا کہ منگل کو ختم ہونے والی 3 روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں تقریبا 40 لاکھ کوریئرز کے ذریعے تقریبا 1.41 ارب پارسل کی ترسیل کی گئی جو ایک برس قبل اسی مدت کے مقابلے میں 45.7 فیصد زیادہ ہیں۔

ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق روایتی طور پر تہوار پر کھائے جانے والے مون کیک کی فروخت بہت زیادہ تھی اور ستمبر کے آغاز سے سمندری غذا اور پھلوں کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوا۔

اشیائے صرف کے تبادلہ اسکیم میں حکومت کے تعاون کی بدولت گھریلو مصنوعات ، فرنیچر اور گھریلو آلات کی فروخت سے بھی ملک میں ترسیل کا حجم بڑھا۔

ریاستی ڈاک بیورو نے دوران تعطیلات ایکسپریس ڈلیوری کے کاروبار پر طوفان بی بنکا کے اثرات کم کرنے ، ہنگامی ردعمل کے منصوبے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پیداوار اور آپریشن کا متحرک انتظام مضبوط بنانے کی کوششیں بھی تیز کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!