لشکرگاہ: افغان سکیورٹی فورسز نے صوبے ہلمند میں گزشتہ تین ماہ کے دوران متعدد کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا۔
صوبائی پولیس دفتر کے مطابق ان کارروائیوں میں قبضے میں لیے گئے اسلحے میں نو کلاشنکوفیں، 41 پستول، 2 اے کے 47 رائفلیں، چھ امریکی ساختہ ایم 16 مشین گنیں، پانچ دستی بم، 15 مختلف قسم کی بارودی سرنگیں ، جنگی سازوسامان ، کارتوس اور گولیاں شامل ہیں۔
ان کارروائیوں کے دوران پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیاجن ان کی دستاویزات کو مزید تحقیقات کے لئے عدلیہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
