اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی کار ساز ادارے چھانگ آن نے تھائی لینڈ میں پریمیم الیکٹرک...

چینی کار ساز ادارے چھانگ آن نے تھائی لینڈ میں پریمیم الیکٹرک ماڈل ایوٹر متعارف کرادیا

بنکاک: چینی کار ساز ادارے  چھانگ آن آٹوموبائل نے تھائی لینڈ میں اپنے  برانڈ ایوتار کی پریمیم الیکٹرک گاڑی باضابطہ طور پر متعارف کرادی جس کا مقصد تھائی لینڈ کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا ہے۔

تقریب میں ایوتار 11 کو پیش کیا گیا ہے جو ایس یو وی کوپ ہے۔ یہ چھانگ آن کا تھائی لینڈ میں متعارف کردہ چوتھا ماڈل ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس دیپال ایل 07 اور ایس 07 لانچ کیے گئے تھے جبکہ رواں سال کے اوئل میں لومین ایل متعارف کرایا گیا تھا۔

ایوتار 11، معیاری اور طویل فاصلے تک سفر کی صلاحیت رکھنے والے دونوں ورژن میں دستیاب ہے۔ یہ جدید، پرتعیش ڈیزائن، جدید ترین بیٹری ٹیکنالوجی اور جدید ڈرائیونگ معاون نظام پر مشتمل ہے ۔ جو اسے لگژری الیکٹرک گاڑیوں میں ایک مضبوط حریف بناتی ہے۔

تقریب سے سے افتتاحی خطاب میں تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرتوانائی پیراپن سالیرتھویبھاگا نے معیشت کو متحرک کرنے اور تھائی لینڈ کے صنعتی شعبے کی ترقی میں چینی کار ساز اداروں کی کی سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!