کن منگ: چین ۔ لاؤس ریلوے کے دسمبر 2021 میں فعال ہونے کے بعد سے اب تک اس کے ذریعے 1 کروڑ ٹن سے زائد درآمد اور برآمد شدہ سامان کی نقل و حمل کی گئی ہے۔
محکمہ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق پیر تک اس سامان کی مالیت تقریبا 40.77 ارب یوآن (تقریبا 5.74 ارب امریکی ڈالر) تھی۔
ابتدا میں ریلوے سے 500 اقسام کی اشیاء کی ترسیل کی گئی جو اب بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں، جس کی وجہ کن منگ کسٹمز کی جانب سے اسمارٹ بندرگاہ کی تعمیر جیسے اقدامات ہیں۔
رواں سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ریلوے سے 35 لاکھ 80 ہزار ٹن سے زائد درآمدی و برآمدی سامان کی نقل و حمل ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 22.8 فیصد زائد ہے۔
یہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں اعلیٰ معیار کا ایک تاریخی منصوبہ ہے۔ 1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چین -لاؤس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے صدر مقام کن منگ کو لاؤ کے دارالحکومت وین تیان سے جوڑتی ہے۔
