اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بھر میں لوگوں نے وسط خزاں تہوار منایا

چین بھر میں لوگوں نے وسط خزاں تہوار منایا

بیجنگ: بیجنگ کی رہائشی ژانگ یو نے اپنی والدہ اور 4 سالہ بیٹی کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ کے ایک پارک میں چہل قدمی کی جہاں سینکڑوں لالٹین نصب تھیں۔ پارک میں انہوں نے لالٹین شو سے لطف اٹھایا جو وسط خزاں تہوار کے جشن کا حصہ تھا۔

ان کی بیٹی ژانگ کے کندھوں پر بیٹھی تھی جس نے ایک ہاتھ میں مچھلی نما لالٹین اٹھا ئے بیجنگ گارڈن ایکسپو پارک میں نمائش کے لیے رکھی گئی دیگر لالٹین کی جانب اشارہ کررہی تھی۔

ژانگ نے کہا ہے کہ یہ بہت حیرت انگیز ہے چھوٹی بڑی لالٹینوں کی دستکاری عمدہ ہے، وہ مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں اور ان میں سے ہر ایک اپنی منفرد خصوصیت رکھتی ہے۔

وسط خزاں تہوار اور آئندہ قومی دن کی تعطیلات کے جشن کی مناسبت سے شو میں 200 سے زیادہ تخلیقی لالٹین سیٹ اور تقریبا ایک لاکھ رنگا رنگ سجاوٹ لگائی گئی ہیں۔ شو 14 ستمبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

شہر کی لالٹین انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر شین ہونگ یوۓ نے کہا کہ شو میں پیش کردہ لالٹین ملک کے جنوب مغربی شہر زی گونگ کے سینکڑوں کاریگروں نے تیار کی ہے، یہ شہر لالٹین بنانے میں اپنی تاریخ رکھتا ہے۔

شین نے مزید کہا کہ نمائش کے لئے پیش کردہ 70 فیصد لالٹین بیجنگ کے مشہور عناصر سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں جن میں شہر کے تاریخی وسطی محور، روایتی صحن اور لوک ثقافت شامل ہیں۔

بیجنگ میں تعطیلات کے دوران جشن کے لئے 680 ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

چین بھر میں وسط خزاں تہوار مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے جس میں خاندانوں کے ملاپ سے لیکر روایتی تقریبات، پرفارمنس اور وسط خزاں تہوار پر عوامی اجتماعات کا انعقاد شامل ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں 14 سے 18 ستمبر تک ریلوے کے ذریعے 7 کروڑ 40 لاکھ سفری دورے متوقع ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!