منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینچھنگ دو ورلڈ گیمز کو تاریخ کا بہترین ایونٹ قرار دے...

چھنگ دو ورلڈ گیمز کو تاریخ کا بہترین ایونٹ قرار دے دیا گیا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو جی اے) کے صدر جوز پیرو رینا لوپیز ورلڈ گیمز 2025 کی اختتامی تقریب کے دوران کھیلوں کے اختتام کا باضابطہ اعلان کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ دو (شِنہوا) انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو جی اے) کے صدر جوز پیرو رینا نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تاریخ کے بہترین ورلڈ گیمز ہیں۔

شِنہوا کو ایک انٹرویو میں پیرو رینا نے کہا کہ 10 دن  انتہائی پُرجوش رہے۔ میرا نتیجہ بہت، بہت مثبت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چھنگ دو کے اعلیٰ معیار کے سٹیڈیمز اور مکمل تنظیم نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے پہلی بار منعقد ہونے والی مشعل برداری اور مرکزی الاؤ روشن کرنے جیسے نئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ یہ پہلا موقع تھا کہ مقابلوں میں مردوں اور عورتوں کی شرکت برابر تھی جو کہ ایک نہایت اہم قدم ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو جی اے) کے صدر جوز پیرو رینا لوپیز ورلڈ گیمز 2025 کی اختتامی تقریب کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی پہلی بار ہوا کہ خواتین کے لئے بے بی روم کا انتظام کیا گیا۔ مائیں بہت زیادہ خوش تھیں اور ہم نے پہلی بار تمام فائنلز کو براہ راست نشر کیا۔

ورلڈ گیمز کے ورثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیرو رینا نے چھنگ دو سپورٹس یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے ہم نے ایک تعلیمی پروگرام کے لئے معاہدہ کیا۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ اس سے طلبہ کو ان سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ مختلف بین الاقوامی فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ چھنگ دو میں مزید مقابلوں کی میزبانی کی جا سکے اور اب چھنگ دو کو معیار اور شاندار تنظیم  کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔

پیرو رینا نے ڈریگن بوٹ اور ووشو جیسے روایتی کھیلوں کو گیمز میں شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مستقبل میں مزید نئے کھیل شامل کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے کھیلوں کو شامل کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، یہی ہماری پالیسی کا جواب ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!