اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کا نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا، این ڈی ایم اے نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار ، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ دنوں میں اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلائوڈ برسٹ سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
