منگل, اگست 19, 2025
انٹرٹینمنٹ28 واں بیجنگ موسیقی میلہ اکتوبر میں شروع ہوگا

28 واں بیجنگ موسیقی میلہ اکتوبر میں شروع ہوگا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قومی مرکز برائے پرفارمنگ آرٹس دیکھا جا سکتا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)28 واں بیجنگ موسیقی میلہ 10 اکتوبر سے  شروع ہوگا جو 24 اکتوبر تک جاری رہے گا، میلے میں چین، سوئٹزرلینڈ، جاپان، روس، برطانیہ اور دیگر ممالک کے فنکارشرکت کریں گے۔

موسیقی میلے سے قبل ایک پریس بریفنگ کے مطابق افتتاحی پروگرام قومی مرکز برائے پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہوگا، جس میں چائنہ فلہارمونک آرکسٹرا کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا، جس کی قیادت معروف موسیقار یو لونگ کریں گے۔

اس سال کے میلے میں ایک نیا عوامی فلاحی منصوبہ متعارف کرایا جائے گا جو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے موسیقی کی سہولیات فراہم کرے گا۔

میلے میں ماسٹر کلاسز، میوزک ورکشاپس اور دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی، جن کا مقصد مقامی افراد، موسیقی کے شوقین افراد اور نوجوان طلبہ کو موسیقی سے بھرپور تجربات فراہم کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!