واشنگٹن: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ امریکا اور یورپی دوستوں کے ساتھ یکجہتی روس کو حقیقی امن کے لیے مجبور کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔ یوکرینی صدر نے امریکی صدر کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ہم سب اس جنگ کو جلدی اور محفوظ طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
