منگل, اگست 19, 2025
انٹرٹینمنٹمعروف سینئر بھارتی اداکارہ جیوتی چندیکر انتقال کر گئیں

معروف سینئر بھارتی اداکارہ جیوتی چندیکر انتقال کر گئیں

ممبئی: مراٹھی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جیوتی چندیکر 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ آنجہانی اداکار کی بیٹی نے انسٹاگرام والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ کیساتھ خبر دی جارہی ہے کہ ہماری ماں اور سینیئر اداکارہ جیوتی چندیکر پنڈت اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

واضح رہے کہ جیوتی چندیکر نے کم عمری سے ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا 12 برس کی عمر میں انہوں نے فلم میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا ان کا کیرئیر 5 دہائیوں پر محیط ہے انہوں نے ان 50 برسوں میں کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جس پر انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!