اوہائیو: پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈآئیگا سویٹیک اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پالینی ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
24 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈآئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 75 اور 6-3 سے شکست دے کر پہلی بار اس ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
29 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جیسمین پالینی نے بھی سیمی فائنل رائونڈ عبور کر لیا ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو6-3، 7-6(7-2)اور6-3 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
