جدہ: آسٹریلوی باسکٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ناقابل شکست آسٹریلیا اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی ٹیم کو 3-1 سے نہ صرف شکست دے دی بلکہ ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔
فاتح آسٹریلوی ٹیم کی فتح کا سکور25-17، 25-21، 26-25 اور 22-18رہا۔آسٹریلیا کے زاویر ککس اور جیلن گیلووے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بالترتیب میچ میں سب سے زیادہ 30 اور 23 پوائنٹس سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ آسٹریلیا کی ایشیا کپ میں مسلسل 18ویں فتح تھی، اور ٹیم نے 2017 میں ایشیا کپ میں شمولیت کے بعد سے ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی، چین کی ٹیم نے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی جبکہ ایران کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
