منگل, اگست 19, 2025
پاکستانجھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل، گیس ایس ایس جی سی ایل کی...

جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل، گیس ایس ایس جی سی ایل کی مین پائپ لائن کے نیٹ ورک میں شامل

اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر کے گیس کو ایس ایس جی سی ایل کی مین پائپ لائن کے نیٹ ورک میں شامل کردیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق جھل مگسی پراجیکٹ سے 14 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس اور 45 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

بیان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے منصوبہ فروری 2024ء میں حکومت کے مراعاتی پیکیج کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا، منصوبے میں او جی ڈی سی ایل بطور اپریٹر 56فیصد، پی او ایل 24فیصد اور جی ایچ پی ایل 20فیصد کی شراکت دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے سی ایس آر فنڈ سے جھل مگسی میں سکول، ہیلتھ کیئر سہولت مراکز اور کم آمدنی بے گھر لوگوں کیلئے 84ماڈل مکانات تعمیر کیے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے بلوچستان کے مقامی نوجوانوں کیلئے سکالرشپس اور نیووٹیک کے ذریعے فنی تربیت کے مواقع فراہم کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے صحت سہولتوں کیلئے ایمبولینسز، فری آئی کیمپس اور 800 خاندانوں کو راشن بیگز تقسیم کئے ہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 2 آر او پلانٹس اور بے شمار واٹر ٹینکس بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ جھل مگسی میں سی ایس آر کے دیگر کئی منصوبے جاری ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!