تیان جن: چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں بیجنگ- تیان جن- ہیبے کے درمیان کم بلندی پر اقتصادی صنعتی اتحاد قائم ہوگیا ہے جس میں 33 متعلقہ منصوبوں پر باضابطہ طور پر دستخط ہوئے۔
ان منصوبوں میں کم درجہ حرارت والی بیٹری کی پیداواری لائن اور معاون سہولیات کی تعمیرسمیت سائنس پارک میں کم بلندی پرعوامی راستے کے قیام کی منصوبہ بندی شامل ہے۔
بیجنگ، تیان جن اورصوبے ہیبے سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور ایک ڈرون شو دیکھا جس میں فضا میں کم اونچائی پر اطلاقی منظرناموں اور کاروباری ماڈلز پیش کیا گیا تھا۔
تیان جن کے ضلع باؤدی کے سربراہ گو کانگ وی نے کہا کہ کم بلندی پر واقع معیشت نئی معیار کی پیداواری قوتوں، اقتصادی ترقی کا ایک نیا محرک اور صنعتی ترقی کی ایک نئی راہ ہے۔
گو نے کہا کہ باؤدی سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے گہرے انضمام کو بھرپور طریقے سے فروغ دیکر کم بلندی پرمعاشی سرگرمیوں سے متعلق صنعتی علاقے قائم کرنے کا عمل تیز کررہا ہے۔
