تیانجن: چین کے وسطی صوبہ ہینان کے دارالحکومت زینگ ژو اور مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ووہو سےجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے درمیان ایک نئی مال بردارفضائی سروس کا آغاز کر دیا گیاہے۔
مال بردار فضائی کمپنی تیانجن ایئر کارگو کے ذریعے چلایا جانے والا ایک مال بردار طیارہ روزمرہ کی ضروریات اور ای کامرس کا سامان لے کر ژینگ ژو شین ژینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ووہو کے راستےسیئول کے لیے روانہ ہوا۔
اس پرواز سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے بین الاقوامی فضائی مال بردار روٹ کا باضابطہ آغاز ہوا۔
تیانجن ایئر کارگو کے مطابق ژینگ ژو اور ووہو کے درمیان کارگو سروس 5 اگست کو شروع کی گئی تھی جسے اب سیئول تک توسیع دی گئی ہے، اس سے چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں اور جنوبی کوریا کے مابین سامان کی درآمد اور برآمد کے لئے فضائی راہداری کو وسیع کرنے میں مدد ملی ہے جس سے سامان کی نقل و حمل کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
