اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ جنگ بندی مذاکرات بدھ سے قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے،...

غزہ جنگ بندی مذاکرات بدھ سے قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے، مصری ذرائع

قاہرہ: غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات بدھ سے قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

مصری ذرائع نے  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تین ثالث ممالک مصر، قطراورامریکہ سمیت اسرائیل کے وفود بدھ اور جمعرات کو ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مصر، امریکہ اور اسرائیل کے نمائندے اس وقت دوحہ میں موجود ہیں جہواں  رواں ہفتے کے اوائل میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کی میزبانی کی  گئی تاکہ قاہرہ میں مذاکرات کی تیاری اور جنگ بندی معاہدے کے "تکنیکی نکات” پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

دوحہ میں چاروں ممالک کے حکام غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے تفصیلی بات چیت میں مصروف ہیں جس میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

جمعے کو جاری تینوں ثالث ممالک کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کو ایک تجویز پیش کی گئی ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2735 کے اصولوں کے مطابق ہے جس میں غزہ میں "فوری، جامع اور مکمل” جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 92 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!