تائی یوآن: چین کے کوئلے کی دولت سے مالا مال شمالی صوبے شنشی کی 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں مجموعی درآمدات و برآمدات پر مبنی تجارت گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد اضافے سے 101.2 ارب یوآن (تقریباَ 14.2 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔
صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کے کسٹمز بیورو کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران صوبے کی برآمدات 12.5 فیصد اضافے سے 61.05 ارب یوآن جبکہ درآمدات 18.2 فیصد اضافے سے 40.15 ارب یوآن رہیں۔
اس مدت کے دوران ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شراکت دار ممالک کے ساتھ شنشی کی تجارت 23.6 فیصد اضافے سے47.52 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو اس کے مجموعی تجارتی حجم کا 47 فیصد ہے ۔علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت صوبے کی مجموعی تجارت کا 32.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
برآمدی اشیاء میں موبائل فونز، رولڈ سٹیلز، شمسی سیل اور کوئلے میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 10.8 فیصد، 15.6 فیصد، 189.6 فیصد اور 177.4 فیصد اضافہ ہوا۔
