امریکی بچوں کے گلوکار گروپ "ون وائس” نے اتوار کے روز بیہائی پارک میں "وٹ آ ونڈرفُل ورلڈ” (دنیا کتنی خوبصورت ہے) کا نغمہ دل موہ لینے والے انداز میں پیش کر کے سامعین کو مسحور کر دیا ۔
ان کی دل موہ لینے والی آوازیں چین بھر میں لاکھوں دل جیت چکی ہیں۔ چین میں ان کی مقبولیت اُس وقت بڑھی جب رواں برس کے آغاز میں ٹیمپل آف ہیون پارک میں ان کے گائے گئے چینی گیت "رو یُوآن” (ایز ویشڈ) کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کوسیٹ، رکن، امریکن ون وائس چلڈرن کوائر
"ہم ‘وٹ آ ونڈرفُل ورلڈ’ گا رہے تھے۔ میرے خیال میں یہ گیت لوگوں اور قدرت سے محبت کرنے اور زندگی کے خوبصورت پہلوؤں کو سراہنے کے بارے میں ہے۔ ہمیں زندگی کے اچھے لمحات کی دل سے قدر کرنی چاہئے ، ان کے بارے میں سوچنا چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ ہم ایک بے حد خوبصورت دنیا میں رہتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جین، رکن، امریکن ون وائس چلڈرن کوائر
"یہ گیت ایک دوسرے کو حوصلہ دینے، محبت بانٹنے اور وہ طاقت دینے سے متعلق ہے جو ہم اکیلے حاصل نہیں کر سکتے۔ میرے خیال میں یہ اُن تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے جو ہم نے چین میں اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں سے قائم کئے ہیں۔”
اس دورۂ چین کے دوران گلوکار بچوں کا یہ گروپ چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں منعقدہ "بانڈ وِد کولِیانگ، 2025 چائنہ-امریکہ یوتھ کوائر فیسٹیول” میں بھی شریک ہوا جس کا موضوع تھا: "امن کے لئے گاؤ۔”
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین :
امریکی بچوں کے گلوکار گروپ کی بیجنگ میں دل موہ لینے والی پرفارمنس
"وٹ آ ونڈرفُل ورلڈ” نے بیہائی پارک میں سماں باندھ دیا
گیت نے محبت، مثبت سوچ اور زندگی کی قدر کا پیغام دیا
موسیقی کے ذریعے ثقافتوں کو قریب لانے کا یہ خوبصورت مظاہرہ تھا
بچوں نے چینی گیت "رو یُوآن” گایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گروپ نے”امن کے لئے گاؤ” کوائر فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی
چین میں ان کی مترنم آوازوں نے لاکھوں دل جیت لئے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link