ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین-لاؤس ریلوے نے یومیہ سرحد پار مسافر خدمات دوگنی کر دیں

چین-لاؤس ریلوے نے یومیہ سرحد پار مسافر خدمات دوگنی کر دیں

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں ٹینگ جون انٹرنیشنل لینڈ پورٹ پر ژینگ حہ سی-روڈ-ریل بین الاقوامی ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سروس کی پہلی ٹرین روانگی کے انتظار میں کھڑی ہے۔(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چین نے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ اور لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے درمیان چین-لاؤس ریلوے پر جمعہ سے سرحد پار مسافر ٹرین سروسز کو دوگنا کر دیا ہے۔

چائنہ ریلوے کونمنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس اقدام سے چین-لاؤس ریلوے پر سرحد پار مسافر خدمات کے لئے ٹرینوں کی ایک اور جوڑی کا اضافہ ہوا ہے جس میں اب کونمنگ ریلوے سٹیشن اور کونمنگ ساؤتھ سٹیشن دونوں سے روانگی دستیاب ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا۔

نئی شروع کی گئی ڈی86 ٹرین بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 55منٹ پر کونمنگ سے روانہ ہوگی جبکہ ڈی 84 سروس بیجنگ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر25 منٹ پر وینتیان سے روانہ ہوگی۔ دونوں ٹرینیں 10 سٹیشنوں سے گزرتی ہیں جن میں یونان میں پُوئر، شی شوانگ باننا، موہان اور لاؤس میں بوتین، مُوانگ شے، لوانگ پرابانگ اور وانگ وینگ سمیت کئی درمیانی سٹاپ شامل ہیں۔ سرحدی کلیئرنس سمیت پورا سفر تقریباً 10 گھنٹے کا ہے۔

دونوں اقوام کے ریلوے حکام طلب کی بنیاد پر مستقبل کے نظام الاوقات میں ردوبدل کریں گے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بین الشعبہ جاتی روابط کو بڑھائیں گے۔

اپریل 2023 میں اپنی افتتاحی سرحد پار سروس کے آغاز کے بعد سے ریلوے نے 115 ممالک اور خطوں سے تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو منتقل کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!