اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی ٹی آئی احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عرفان صدیقی

اسلام آ باد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو یقین ہو جانا چاہیے کہ ان کے پاس احتجاج کی طاقت ہے نہ عوام ان کے لیے نکلیں گے، پی ٹی آئی صرف معاشی ابتری، انتشار اور احتجاج کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی والے لڑائی احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کا تجربہ احتجاج سے ہے تو انہوں نے لاہور جا کر بھی یہی کیا، ہم سڑکیں بناتے رہیں گے، وہ چوراہوں، سڑکوں کو آباد رکھیں اور احتجاج کریں۔

اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک اچھی روایت چلی ہے کہ اتفاقِ رائے سے نام آ رہے ہیں، جب میں پنجاب سے آیا تھا تو اس وقت بھی انتخابی عمل کی نوبت نہیں آئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے معاملات افہام و تفہیم سے طے ہو گئے تھے، سینیٹ میں جس کی جتنی نشستیں بنتی ہیں انہیں دے دی جائیں اور یہ اچھا عمل ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی صوابدید ہے کہ 5 اگست کو مظاہرے کریں یا 90 دن بعد کریں، پی ٹی آئی والے روایات، بات چیت اور سیاست میں زیادہ یقین نہیں رکھتے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!