اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرکس کا طریقہ کارعالمی نظم ونسق میں اصلاحات کو فروغ دیتا ہے،...

برکس کا طریقہ کارعالمی نظم ونسق میں اصلاحات کو فروغ دیتا ہے، برطانوی سکالر

برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ’’امن، سلامتی اور عالمی نظم ونسق میں اصلاحات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ 17 ویں برکس سربراہی کانفرنس کے مکمل اجلاس میں شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

ریو ڈی جنیرو(شِنہوا)برطانوی سکالر مارٹن جیکس نے کہا ہے کہ برکس کا طریقہ کار عالمی  نظم ونسق میں اصلاحات کے لئے ایک طاقتور قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی ادارے جو مغرب  کوبہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، برکس کا مقصد ان کی جگہ لینا نہیں بلکہ کام کے طریقہ کار،نمائندگی کی صورتوں اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے اس نظام میں اصلاحات لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں برکس کی توسیع ایک بہت اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اب یہ دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کر رہا ہے جو ترقی پذیر دنیا میں رہ رہی ہے۔ اس لئے اس کا عالمی جنوب کے درمیان تبادلے اور تعاون کے حوالے سے بطور پلیٹ فارم کردار زیادہ نمایاں ہو رہا ہے۔

تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اس وسیع بنیاد سے کچھ نئی پیچیدگیاں بھی پیدا ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برکس کو نمائندگی کے ایسے طریقے اور ذرائع تلاش کرنا ہوں گے جن سے یہ اپنا اثرورسوخ پیدا کر سکے۔

جیکس نے کہا کہ مستقبل میں برکس کا طویل المدتی ہدف ترقی پذیر اقوام کو طاقتور بنانا ہے تاکہ وہ عالمی نظم ونسق کی تشکیل میں مزید مرکزی کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے برکس کے طریقہ کار کی تشکیل اور پائیداری میں چین کے کردار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا سہرا بیجنگ کو جاتا ہے جس نے بالخصوص برکس کی توسیع سے قبل اس کی ترقی میں رہنمائی فراہم کرنے کا ایک اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کا کردار فیصلہ کن رہا ہے، یہ سب کچھ چین کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا،میں نہیں سمجھتا کہ چین کے بغیر اس مرحلے تک پہنچنا ممکن تھا۔

انہوں نے کہاکہ چین کی اقتصادی اہمیت نہایت اہم ہے لیکن چین کا تزویراتی تصور بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اپنی طاقت اور خودمختاری کی وجہ سے چین کی ذہنیت بہت خودمختار ہے۔

برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں منعقدہ برکس میڈیا اور تھنک ٹینک فورم کا منظر
دکھائی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

اس ہفتے منعقدہ برکس میڈیا اور تھنک ٹینک فورم میں بطور مہمان مقرر شرکت کرنے والے  جیکس نے برکس کے نظام کی گہری اور زیادہ جامع تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!