اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی گھریلو آلات ساز کمپنی نے افریقہ میں سرمایہ کاری بڑھادی

چین کی گھریلو آلات ساز کمپنی نے افریقہ میں سرمایہ کاری بڑھادی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں چین کی درآمدی اور برآمدی نمائش کے 137ویں ایڈیشن میں چین کے مِڈیا گروپ کے بوتھ کا منظر-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی گھریلو آلات بنانے والی معروف کمپنی مِڈیا گروپ مراکش میں منعقد ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز 2025 کی باضابطہ سپانسر بن گئی ہے۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں مِڈیا گروپ کے ہیڈ کوارٹرز میں مِڈیا گروپ اور افریقی فٹبال کنفیڈریشن (سی اے ایف) کے درمیان سپانسرشپ تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ مِڈیا افریقی مارکیٹ میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ افریقی مںڈی میں صارفین کی قوت خرید بہت زیادہ ہے۔ حالیہ برسوں میں مِڈیا نے افریقہ میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ مصر میں کمپنی کی نئی واشنگ مشین فیکٹری اگست میں جبکہ ریفریجریٹر فیکٹری نومبر میں پیداوار شروع کرے گی۔

مِڈیا گروپ نے مصر میں کارخانے قائم کرلئے ہیں اور وہاں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ گروپ کے مطابق مصر افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ایک تزویراتی مرکز کے طور پر مارکیٹ کی وسعت اور حکومتی تعاون کی بنیاد پر مِڈیا کے لئے ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس وقت مِڈیا، ہائیر اور وین وارڈجیسی چینی کمپنیاں مصر میں کارخانے قائم کر چکی ہیں جبکہ ہائی سینس اور سکائی ورتھ نے جنوبی افریقہ میں فیکٹریاں قائم کی ہیں۔ اندازہ ہے کہ آنے والے وقت میں چینی گھریلو آلات ساز کمپنیاں افریقی منڈی میں مزید سرمایہ کاری کریں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!