اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے ثقافتی طائفے کا کینیا میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ

چین کے ثقافتی طائفے کا کینیا میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقےکے شہر ہوتان کی ایک نائٹ مارکیٹ میں ہوتان ثقافتی طائفے کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)چین کے اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے ایک ثقافتی طائفے نے کینیا میں اپنے روایتی فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، جس  سےنیروبی قومی تھیٹر  چین۔افریقہ ثقافتی تبادلے کے سٹیج  میں تبدیل ہوگیا۔

چین۔کینیا ثقافتی اور سیاحتی سیزن 2025 کے حصے کے طور پر اس پروگرام  نے ایک ایسا سٹیج  فراہم کیا جہاں منگولیا کے گیتوں اور کینیا کے روایتی رقص کا ایک شاندار مظاہرے کے ذریعے ملاپ کیا گیا، اندرونی منگولیا کے ’’ چرواہے کے گیت‘‘ اور بومس حرمبی کے پُرجوش رقص نے دو ثقافتوں کو ردھم اور حرکت کے ذریعے یکجا کر دیا۔

روایتی اور پر وقار ملبوسات میں ملبوس اندرونی منگولیا کے فنکاروں نے ناظرین کو فطرت، محبت اور خوشی کی خوبصورت موسیقی سے محظوظ کیا۔

سینئر حکومتی عہدیداروں،سفارتکاروں،کاروباری رہنماؤں اور دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے ثقافت کے دلدادہ افراد نے یہ مظاہرہ دیکھا، چین کے اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے محکمہ ثقافت وسیاحت اور کینیا میں چینی سفارت خانے نے اس پروگرام کی مشترکہ میزبانی کی۔

 کینیا کے ثقافتی مرکز کے سی ای او مائیکل پوندو نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے کے حوالے سے اس پروگرام کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ چین۔کینیا ثقافتی و سیاحتی سیزن 2025 میں ثقافتی طائفوں کے دوطرفہ دورے، ثقافتی سیاحت کا فروغ، مصنوعات اور خدمات کے تبادلے شامل ہیں۔

پارلیمنٹ کے رکن اور کینیا۔چین پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین شکیل شبیر نےمکالمے کو فروغ دینے کے لئے ثقافتی پرفارمنس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ چین۔کینیا تعاون 6 دہائیوں پر مبنی ہے جو تعلیم،ثقافت،فن اورسیاحت کے شعبوں تک وسعت پا چکا ہے جس کے ٹھوس سماجی واقتصادی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!