چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر مینگ زی میں ایک خاتون سپر مارکیٹ سے خریداری کررہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت میں گزشتہ 4 سال کے دوران سالانہ اوسطاً 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ فروخت 2025 میں 500 کھرب یوآن (تقریباً 70 کھرب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر جائے گی۔
وزیر تجارت نے بتایا کہ چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت 2020 میں 391 کھرب یوآن تھی جو 2024 میں بڑھ کر 483 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حقیقی قوت خرید کے لحاظ سے چین کی پرچون فروخت گزشتہ سال امریکہ سے آگے نکل گئی اور یہ امریکہ کی فروخت کے 1.6 گنا تک پہنچ گئی۔
