اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنگ بندی معاہدہ بنیادی طور پر امریکا کے موقف پر منحصر ہے،...

جنگ بندی معاہدہ بنیادی طور پر امریکا کے موقف پر منحصر ہے، حماس

غزہ: حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ بنیادی طور پر امریکا کے موقف پر منحصر ہے، وہی اسرائیل پر دباو ڈالنے کے موثر ذرائع رکھتا ہے، اس وقت جنگ بندی کی بات چیت میں کچھ حقیقت پسندانہ تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکرات سے واقف حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی طرف سے پیش کیے گئے نئے نقشے خاص طور پر موراغ کے علاقے سے متعلق سابقہ نقشوں سے پیچھے ہٹنا، یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، جو معاہدے کے لیے سیاسی ماحول سازگار بنانے میں مدد دے سکتی ہے، ہم اب بھی ایک نازک مرحلے میں ہیں، جہاں بہت سی تفصیلات اور شرائط زیر بحث ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حماس جنگ بند کروانے اور نسل کشی ختم کروانے میں سنجیدہ ہے، اور اس کے پاس ایک واضح تصور موجود ہے جو ایک جامع معاہدے کی جانب اشارہ کرتا ہے، حماس اس معاہدے کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے ،کسی بھی حقیقی پیش رفت کی بنیاد اسرائیل کے واضح انخلا پر ہونی چاہیے، اور یہ ایک ایسی بنیادی شرط ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!