لاہور: سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ اور ماڈل حرا مانی کی بولڈ تصاویر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، جب پوری مسلم دنیا میں ظلم و ستم جاری ہے، پاکستانی فنکاروں کو صرف فحاشی کی فکر ہے۔
صارفین نے کہا کوئی آپ سے حجاب کا مطالبہ نہیں کر رہا، لیکن کم از کم ان بغیر آستین کے کپڑوں سے تو بچیں، آپ کی یہ حرکتیں افسوسناک ہیں، پاکستانی شوبز شخصیات کو چاہیے کہ وہ اپنے رویوں اور لباس کے انتخاب میں معاشرتی اقدار اور اسلامی حدود کا خیال رکھیں۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں ان کی مسلسل بولڈ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں اور ہنگامہ برپا کرتی رہی ہیں، تازہ ترین تصاویر میں وہ نیلے اور گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی اور بغیر آستینوں کا بلاوز پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔
