چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ، متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ایران اور اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور ان کے فوری انخلا کے انتظام کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی وزارت خارجہ، متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ایران اور اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور ان کے فوری انخلا کے انتظام کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
ترجمان گو جیاکن سے معمول کی پریس بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ کیا چین، ایران اور اسرائیل میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے پیش نظر وہاں سے اپنے شہریوں کے انخلا کا منصوبہ رکھتا ہے تو اس کے جواب میں گوجیا کن کہا کہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل-ایران تنازع کے آغاز کے بعد چینی وزارت خارجہ اور دونوں ممالک میں قائم چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے فوری طور پر قونصلر ایمرجنسی ردعمل کا نظام فعال کیا اور دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی موثر طریقے سے یقینی بنائیں۔
ترجمان نے کہا کہ کچھ چینی شہریوں کو بحفاظت ہمسایہ ممالک منتقل کردیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link