چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن یِنگ ہوا نیو انرجی ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا نیا تعمیر کردہ سولر فارم نظرآ رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ماحول دوست بجلی کی تجارت کا حجم 220 ارب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 50 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
چائنہ الیکٹرسٹی کونسل کے اعداد وشمار کےمطابق چین میں نئی توانائی کی پیداواری صلاحیت اور پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وجہ سے نئی توانائی پر مبنی بجلی کی فراہمی اب بجلی کی مارکیٹ میں زیادہ فعال اور مسابقتی کردار ادا کر رہی ہے۔
کونسل کے مطابق 2024 میں پورے ملک میں مارکیٹ پر مبنی نئی توانائی کی بجلی کی تجارت 10کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کرگئی جو نئی توانائی کی مجموعی پیداوار کا 55 فیصد ہے۔
چین میں مارکیٹ پر مبنی بجلی کی تجارت 2016 میں 11کھرب کلو واٹ آور سے بڑھ کر 2024 میں 62 کھرب تک پہنچ گئی اور بجلی کی مجموعی کھپت میں اس کا حصہ 17 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگیا جو بجلی کے وسائل کی تقسیم میں منڈی پر مبنی نظام کی طرف ایک نمایاں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
چائنہ الیکٹرسٹی کونسل کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین یانگ کون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین میں ماحول دوست توانائی کے استعمال کی بڑھتی ہوئی مانگ نے ماحول دوست بجلی کی تجارت کے تیز رفتار پھیلاؤ کو فروغ دیا ہے جو ماحول دوست توانائی کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
یانگ نے مزید کہا کہ کونسل توانائی اور بجلی کے شعبے میں ماحول دوست اور کم کاربن منتقلی کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link