اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں نے شمسی توانائی کی ہائیڈروجن میں منتقلی کا نیا ریکارڈ...

چینی سائنسدانوں نے شمسی توانائی کی ہائیڈروجن میں منتقلی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں سانی گروپ کے ہائیڈروجن کی پیداوار اور تقسیم کے سٹیشن کا منظر-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چین کی تیانجن یونیورسٹی کے محققین نے شمسی توانائی سے ہائیڈروجن پیدا کرنے کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے ایک نیم شفاف فوٹو اینوڈ تیار کیا ہے جس نے سورج کی توانائی کو ہائیڈروجن میں تبدیل کرنے کی کارکردگی کو 5.1 فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کےمطابق یہ پیشرفت "نیچر کمیونیکیشنز” میں شائع ہوئی ہے جو قابل توسیع "مصنوعی پتوں” کی ٹیکنالوجی کے لئے ایک امید افزا راستہ فراہم کرتی ہے۔

مصنوعی پتے سلیکان پر مبنی آلات ہیں جو شمسی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے پانی میں ہائیڈروجن اور آکسیجن کو الگ کرتے ہیں اور اس طرح صاف توانائی پیدا کرتے ہیں۔

سکول آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر وانگ توو نے اس تحقیق کی قیادت کی۔ تحقیقاتی ٹیم نے بغیر بیرونی وولٹیج کے ہائیڈروجن پیدا کرنے والے غیرجانبدار شمسی پانی کو الگ کرنے والے نظاموں میں اہم مشکلات کو حل کیا۔

ان کا جدید انڈیم سلفائیڈ فوٹو اینوڈ روایتی چیلنج کو حل کرتا ہے جس میں برقی رسائی اور روشنی کی شفافیت کے درمیان توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف وانگ توونے کہا کہ ہمارا نیم شفاف ڈیزائن بیک وقت پانی کے کیمیائی ردعمل کو تیز کرتا ہے اور روشنی کے بنیادی ذرات کو فوٹو کیتھوڈ تک پہنچنے دیتا ہے، جس سے توانائی کے ضیاع کو کم کیا جاتا ہے۔

یہ نظام مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والے خود کار نظام میں جانچا گیا اور5.1 فیصد ایس ٹی ایچ کی موثر سطح حاصل کی، جو روایتی سلیکان فوٹو کیتھوڈز کے ساتھ غیر نامیاتی فوٹو اینوڈز کے استعمال سے حاصل ہونے والے 5 فیصد معیار سے زیادہ ہے۔

یہ تحقیق 2 مستقل مسائل یعنی سست انٹرفیشل الیکٹران ٹرانسفر اور نمایاں آپٹیکل نقصانات کے لئے نئے حل فراہم کرتی ہے۔

توقع ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مزید بہتری کے ساتھ کم لاگت اور پائیدار مصنوعی پتوں کی ترقی کے لئے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

وانگ کے مطابق مصنوعی پتوں کے ممکنہ استعمال میں عمارتوں کے آگے، چھتوں یا صحرا میں واقع پیداواری پلانٹس میں ہائیڈروجن پیدا کرنے والے یونٹس شامل ہو سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!