39ویں عالمی سیاحتی نمائش جمعرات کے روز ہانگ کانگ میں شروع ہو گئی ہے۔ اس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 500 نمائندوں نے شرکت کر کے اپنے تازہ ترین سیاحتی منصوبے اور خدمات پیش کی ہیں۔
110 سے زائد سرگرمیاں 4 روز تک جاری رہنے والی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تعارفی پروگرام، سمپوزیم اور لیکچرز شامل ہیں۔ نوجوان شوقین افراد اور کم عمر بچوں کےوالدین کو متوجہ کرنے کے لئےاس بار نئی نسل اور خاندانی سیاحت کے خصوصی گوشے مختص کئے گئے ہیں۔
ہانگ کانگ خود کو عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پر مزید پرکشش بنا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں رواں برس کے پہلے 5 ماہ میں تقریباً 2 کروڑ تک سیاح آئے۔اس طرح آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ بات ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کی سیکرٹری ثقافت، کھیل و سیاحت روزانا لا نے نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ اندازے کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر 4 کروڑ 90 لاکھ سیاح ہانگ کانگ کا رخ کریں گے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہے۔
یہ نمائش ابتدائی 2 روز تک صرف سیاحتی صنعت کے ماہرین کے لئے مخصوص رہی۔ تیسرے روز اسے عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ اندازہ ہے کہ رواں برس تقریباً 70 ہزار افراد اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوائنٹس آن سکرین:
ہانگ کانگ میں 39 ویں عالمی سیاحتی نمائش کا آغاز
60 سے زائد ممالک کے 500 نمائندے نمائش میں شریک
نمائش میں 110 سے زائد پروگرامز، لیکچرز اور سیمینارز شامل
نوجوانوں اور خاندانوں کے لیے خصوصی گوشے مختص
ہانگ کانگ میں سیاحوں کی آمد میں 12 فیصد اضافہ
سالانہ 4 کروڑ 90 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ آمد کا اندازہ ہے
تیسرے روز نمائش عام لوگوں کے لیے کھول دی گئی ہے
رواں سال 70 ہزار افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link