اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبلغراد میں چینی روایتی اوپیرا اور موسیقی کی تقریب

بلغراد میں چینی روایتی اوپیرا اور موسیقی کی تقریب

سربیاکے شہر بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز میں گوانگ ژو کینٹنیز اوپیرا طائفہ کی ایک فنکارہ اپنے فن کامظاہرہ کررہی ہے-(شِنہوا)

بلغراد(شِنہوا)سربیا کے شہر بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز میں چین-سربیا دوستی کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا جس میں روایتی چینی اوپیرا اور موسیقی کامظاہرہ کیا گیا اور ثقافتی مرکز شرکاء کی زبردست تالیوں سے گونج اٹھا۔

تقریب کا عنوان”شاہراہ ریشم کی گونج، لازوال اوپیرا کی صدائیں” تھا، جس میں گوانگ ژو کینٹنیز اوپیرا طائفہ کے فنکاروں نے "وادی کامحاصرہ، پھولوں کی شہزادی اور جلتی ہوئی اگربتی کی کہانی” جیسے کینٹنیز اوپیرا کلاسکس کے اقتباسات پیش کئے۔ پروگرام میں سازوں کی انفرادی دھنیں، لمبی آستینوں کا رقص، مارشل آرٹس کا مظاہرہ اور سربیا کے قومی ثقافتی گروپ "کولو” کی خصوصی مہمان پرفارمنس بھی شامل تھی۔

چین تھیٹر آرٹس سنٹر کی ڈائریکٹر لی شیاؤچھنگ نے اس تبادلہ کو محض ایک بھرپور فنکارانہ ضیافت سے کہیں زیادہ قرار دیا۔

لی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے ہمارے سربیائی دوست چینی ثقافت کو بہترطورپر سمجھ سکیں گے اور ہماری دوستی اور باہمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ یہ تقریب چینی اوپیرا کو عالمی سامعین تک پہنچانے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

سربیا کی وزارت ثقافت کے ریاستی سیکرٹری میومیر ڈیجور ڈیجیوچ  نے زور دیا کہ ثقافتی تعاون سربیا-چین تعلقات کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سربیا میں چینی ثقافت اور چین میں سربیائی ثقافت کو فروغ دینے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

یہ تقریب چائنہ تھیٹر ایسوسی ایشن، بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز اور بیلٹ اینڈ روڈ انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں منعقد ہوئی جبکہ گوانگ ژو کینٹنیز اوپیرا طائفہ اور سربیا کی ثقافتی تنظیموں نے تعاون کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!