بھارت کے کولکتہ میں چیٹرجی انٹرنیشنل سینٹر میں واقع عمارت میں آتشزدگی کا منظر۔(شِنہوا)
نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ایک عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
آگ شہر کے مشہور چارمینار علاقے کے قریب گلزار ہاؤس میں ایک رہائشی عمارت کے اندر اتوار کی صبح لگی۔
مقامی حکومتی وزیر پونم پربھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ آگ صبح تقریباً 6 بجے لگی اور 6 بجکر 16 منٹ پرآگ بجھانے والا عملہ موقع پر موجود تھا۔
انہوں نے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاک ہونےوالے سو رہے تھے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہوگی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے واقعے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی گھروں میں آگ لگنے کے امکانات عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ لوگ حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرتے ہیں اور آتش گیر مواد کو بے ترتیبی سے ذخیرہ کرتے ہیں۔
