اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکتیونس کے صدر کی اعلیٰ چینی عہدیدار سے ملاقات

تیونس کے صدر کی اعلیٰ چینی عہدیدار سے ملاقات

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن   لی شو لائی ایک نظریاتی سیمینار سے خطاب  کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

تیونس (شِنہوا) تیونس کے صدر قیس سعید نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی سے ملاقات کی جنہوں نے بدھ سے ہفتہ تک تیونس کے دورے پر آئے ہوئے سی پی سی کے وفد کی قیادت کی۔

ملاقات کے دوران لی نے سب سے پہلے چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سعید کے لئےنیک تمنائیں پہنچائیں اور یاد دلایا کہ مئی 2024 میں دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر چین-تیونس اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا گیا۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ چین دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، نظم ونسق اور انتظامیہ میں تجربات کے تبادلے کو مستحکم کرنے، اور مزید باہمی مفید نتائج کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے حوالے سے تیونس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

لی نے مزید کہا کہ چین ثقافتی، تعلیمی، سیاحتی، میڈیا اور دیگر شعبوں میں تیونس کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو بڑھانے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی رابطہ اور تعاون کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

سعید نے اپنی طرف سے لی سے درخواست کی کہ وہ ان کی مخلصانہ نیک خواہشات شی جن پھنگ تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ تیونس چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور بین الاقوامی امور میں اس کے اہم کردار کو بھی سراہا اور تیونس کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!