چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کے صدارتی بورڈ کی جانب سے ذمہ داری سونپے جانے پرلی ہونگ ژونگ سیشن کے اختتامی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
ڈبلن (شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو جاری رکھنے، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے سازگار قانونی ماحول مشترکہ طور پر پیدا کرنے اور چین-آئرلینڈ تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی ہونگ ژونگ نے یہ بات ایک چینی وفد کے ساتھ بدھ سے ہفتہ تک آئرلینڈ کے دورے کے دوران کہی۔
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں قیام کے دوران لی نے آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈائیل کی (اسپیکر) ویرونا مرفی اور ایوان بالا شیناڈ کی (نائب چیئرپرسن) ماریا بیرن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے یونیورسٹی کالج ڈبلن میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
لی نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنس کی قیادت میں چین اور آئرلینڈ کے درمیان باہمی مفیداسٹریٹجک شراکت داری مثبت اور پائیدار طریقے سے ترقی کر رہی ہے۔
آئرش فریق نے کہا کہ حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے، آزاد اور کھلی تجارت کی حمایت کرتی ہے، اور قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلے کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے تاکہ آئرلینڈ اور چین کے درمیان باہمی فائدے اور دو طرفہ کامیاب تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
