اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسینئرسی پی سی عہدیدار کا کام کے انداز میں تعلیمی مہم کے...

سینئرسی پی سی عہدیدار کا کام کے انداز میں تعلیمی مہم کے دوران مسئلہ پرمبنی نکتہ نظر اپنانے پر زور

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن  کائی چھی چین بھر میں پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کے سیکرٹریز جنرل کے قومی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شی جیاژوانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار کائی چھی نے زور دیا ہے کہ پارٹی بھر میں جاری تعلیمی مہم کے دوران مسائل پر مبنی طریقہ کار اور سخت معیاروں پر عملدرآمد ضروری ہے تاکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے "آٹھ نکاتی فیصلے” کے تحت کام کے طرزِ عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی نےیہ بات چین کے شمالی صوبے ہیبے کے تانگ شان میں ایک تحقیقاتی دورے کے دوران کہی۔

کائی نے  قصبوں، دیہاتوں، ذیلی اضلاع اور کمیونٹیز کا دورہ کیاجبکہ انہوں نے مقامی کاروباروں اور بنیادی سطح کی پارٹی تنظیموں میں بھی وقت گزارا۔

کائی نے کہا کہ مہم کے دوران مطالعہ، معائنہ اور اصلاح پر مشتمل مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے مہم کی گہرائی اور اثر دونوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سطح، خطوں، شعبوں اور صنعتوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق خصوصی رہنمائی فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ چونکہ یہ تعلیمی مہم نچلی سطح تک پھیلی ہوئی ہے ،اس لیے اسے حقائق کے ساتھ قریبی ہم آہنگ ہونا چاہیے اور بنیادی سطح کے پارٹی ارکان اور عہدیداروں کو اپنی کوششوں کو کلیدی کاموں کے ساتھ مربوط کرنا چاہیے ۔اس میں مکمل دیہی احیاء کو آگے بڑھانا اور بنیادی سطح کے نظم و نسق کو مضبوط بنانا جبکہ اپنی ذمہ داری کا احساس اور عمل کے لیے عزم کو مزید بڑھانا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!