اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے عجائب گھروں میں 2024 کے دوران 1.49 ارب دورے ریکارڈ...

چین کے عجائب گھروں میں 2024 کے دوران 1.49 ارب دورے ریکارڈ کیے گئے

چین کی جنوب مغربی  چھو نگ چھنگ بلدیہ  کے بیشان ضلع میں واقع دایوآن شیانگ عجائب گھر کے ایک نمائش ہال کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ  نے کہا ہے کہ چین بھر کے عجائب گھروں نے گزشتہ سال 43  ہزار نمائشوں اور 5  لاکھ 11 ہزار تعلیمی تقریبات کی میزبانی کی جن میں مجموعی طور پر 1.49 ارب افراد نے شرکت کی۔

یہ اعداد و شمار اتوار کے روز بیجنگ کے گرینڈ کینال میوزیم میں  عالمی یوم عجائب گھر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں جاری کیے گئے۔

انتظامیہ  کے مطابق سال 2024 کے دوران چین میں 213 نئے عجائب گھروں کا اندراج کیا گیا جس سے ملک میں عجائب گھروں کی کل تعداد 7  ہزار 46 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے مزید بتا یا کہ  چین اپنی مفت داخلے کی پالیسی کو بھی وسعت دے رہا ہے جہاں 91 فیصد سے زائد عجائب گھروں میں داخلہ مفت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!