ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کا اصل سرپرست بھارت ہے۔ بھارت حقیقت چھپانے کیلئے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔
آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت خطےمیں،خاص طورپرپاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہاہے، بھارت حقیقت چھپانے کیلئے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہاہے، پہلگام واقعہ کے چندمنٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا شروع کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی ترجمان خارجہ نے 2دن بعد تسلیم کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، بغیر تفتیش اور شواہدالزامات لگانا کہاں کی دانشمندی ہے، پاکستان نے واضح مؤقف اپنایا کہ کوئی ثبوت ہے؟ ثبوت کسی غیرجانبدار ادارے کو دیاجائے،ہم تعاون کیلئے تیار ہیں، بھارت نےپیشکش کورد کیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مساج دپر میزائل داغے۔ بھارت نےمیزائل داغ کربچوں،خواتین اوربزرگوں کوشہید کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان کوجومقدس ذمہ داری سونپی گئی وہ ملک کی خودمختاری اورسرحدوں کاتحفظ ہے، ہم نے ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر پوری کریں گے، دشمن کوحقیقت کا سامناکرناپڑے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے نہایت بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے فوری، سخت اور مؤثر جواب دیا، 6 اور7مئی کی رات کو بھارت نے حملہ کیا،میزائل فائر کیے، ہماری فضائیہ نے ان کے 6 طیارے گرائے۔ دشمن نے ہمیں ڈرانے کیلئے9 اور10مئی کی شب مزید میزائل داغے، قوم اور افواج پاکستان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئیں، بھارت بھول گیا ہے کہ پاکستانی قوم اس کی افواج نہ کبھی جھکتی ہیں نہ جھکائی جاسکتی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 10 مئی کی صبح ہم نے جواب دیا، نہایت ذمہ داری اور احتیاط سے فوجی اہداف کونشانہ بنایا، ایک بھی شہری ہدف کو نقصان نہیں پہنچایا، یہ مناسب منصفانہ اور متوازن جواب تھا، بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے خود آکر جنگ بندی کی درخواست دی، ہم امن اوراستحکام کےخواہاں ہیں تو ہم نے کہا کیوں نہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سفارتی کور نے انتہائی فہم وفراست سے،غیرمعمولی اندازسےعالمی برادری کوانگیج کیا، ہم پرتشددقوم نہیں،سنجیدہ قوم ہیں ہماری پہلی ترجیح امن ہے، امریکاجیسی بڑی اور سمجھدار طاقتیں بہتر انداز میں سمجھتی ہیں کہ پاکستان کاجذبہ کیا ہے۔
