چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کا فضائی منظر-(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی گوانگ ڈونگ برانچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی غیر ملکی تجارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اس عرصے کے دوران صوبے کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 21.4کھرب یوآن (تقریباً 296.9 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.2 فیصد زیادہ ہے۔ یہ شرح نمو قومی اوسط سے 2.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
چین کے سب سے بڑے غیر ملکی تجارت کنندہ صوبے نے اس عرصے کے دوران 13.4کھرب یوآن کی برآمدات کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافہ ہے اور اس کی درآمدات 9.3 فیصد اضافے کے ساتھ 798.15 ارب یوآن رہیں۔
2025 کے آغاز سے گوانگ ڈونگ کی درآمدات اور برآمدات میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں صوبے کے تینوں اہم اعداد و شمار یعنی مجموعی درآمدی و برآمدی قدر، برآمدات اور درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
گوانگ ڈونگ میں غیر ملکی تجارت کے ایک اہم محرک، نجی کاروباری اداروں نے بڑھتی ہوئی توانائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں صوبے کے نجی کاروباری اداروں کی مجموعی درآمدی اور برآمدی قدر 13.6کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ گوانگ ڈونگ کی کل غیر ملکی تجارت کا 63.4 فیصد ہے۔ دریں اثنا گوانگ ڈونگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی مجموعی درآمدی اور برآمدی قدر 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 677.03 ارب یوآن رہی۔
گوانگ ڈونگ نے اپنے سرفہرست 5 تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں بھی مثبت ترقی دیکھی۔
