اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجامع مربوط زونز سے چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی میں...

جامع مربوط زونز سے چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جامع مربوط زون سے منسلک کسٹم معائنہ مرکز کابیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (بی ڈی آئی اے) کے جامع مربوط زون میں سرحد پار ای کامرس گودام سے 1.3 ٹن کپڑوں، ٹوپیوں، دھوپ کے چشموں اور دیگر سامان سے بھرا ایک ٹرک ہوائی اڈے پر چائنہ سدرن ایئر لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ کے بین الاقوامی کارگو ٹرمینل کی طرف روانہ ہوا۔

چین میں تیار کردہ روزمرہ کی یہ اشیائے ضروریہ شام 4 بجے پرواز سی زیڈ 6027 کے ذریعے ازبکستان کے شہر تاشقند روانہ کی گئیں۔

لاجسٹکس کمپنی کے منیجر سونگ بنگ کا کہنا ہے کہ اس روٹ پر تقریباً ہر پرواز مربوط زون میں سامان لے کر جاتی اور آتی ہے۔

جامع مربوط زونز کسٹمز کی نگرانی والے علاقے ہوتے ہیں جن میں کلیئرنس کے طریقہ کار کوآسان بنایا گیا ہے، جو چین کی وسعت کی کوششوں کے لئے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ داخلے پر ٹیکس ریفنڈ، بانڈڈ درآمدات اور زون کے اندر سامان کے آزادانہ طور پر لے جانے جیسی پالیسیاں کاروباری اداروں کے لئے ادارہ جاتی لین دین کے اخراجات نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

ملک بھر میں 160 سے زائد ایسے علاقے تجارت کو وسعت دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

2022 میں زون میں اپنے قیام کے بعد  بیجنگ سی آر ایس میڈیکل ڈیوائس کمپنی لمیٹڈ اب دانتوں کے سالانہ 7لاکھ امپلانٹس تیار کرتی ہے جو ملک بھر میں گاہکوں کو فراہم کی جاتی ہیں ۔

بی ڈی آئی اے کسٹمز کے نائب سربراہ ژانگ جی ژو نے کہا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ اورصوبہ ہیبے سے متصل اس مربوط زون کی غیر ملکی تجارت کی مالیت 2024 میں 4 گنا بڑھ کر 9.89 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لئے مزید کاروباری اداروں کو وہاں کاروبارکرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!