چینی نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ مقامی سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) میں اصلاحات اور نگرانی سے متعلق ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں مرکز کے زیر انتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز) نے مختلف مسائل اور خطرات کے باوجود 2025 کا مثبت آغاز کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن نے جمعہ کے روز بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مرکزی ایس او ایز کی ایڈڈ ویلیو 26 کھرب یوآن (تقریباً 360.77 ارب امریکی ڈالر) اور مشترکہ منافع 646.27 ارب یوآن رہا۔
پہلی سہ ماہی کے دوران جائیداد سمیت مرکزی ایس او ایز کی مقررہ اثاثہ سرمایہ کاری 851.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس میں اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد اضافہ ہوا۔
کمیشن نے مرکزی ایس او ایز پر زور دیا کہ وہ توانائی مستحکم کرنے اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے اصلاحات اور اختراع کو فروغ دیں۔
اس نے سائنسی اور ٹیکنالوجی کامیابیوں کو پیداواری قوتوں میں تبدیل کرنے کی اہمیت اور اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
کمیشن نے صنعتی ترقی کا معیار بڑھانے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور منظرنامے کے بڑے پیمانے پر اطلاق میں پیشرفت کے لئے مرکزی ایس او ایز کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
