اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین 2025 میں بھرپور خلائی مشنز انجام دے گا

چین 2025 میں بھرپور خلائی مشنز انجام دے گا

چین کی قومی خلائی انتظامیہ(سی این ایس اے) کے زیر اہتمام چین کے آنے والے 10ویں خلائی دن کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی خلائی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین 2025 میں کئی اہم خلائی مشنز انجام دے گا جن میں سیارچے کی تلاش کے لئے "تیان وین-2” مشن بھی شامل ہے۔

سی این ایس اے کے سسٹم انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو یون فینگ نے چین کے آنے والے خلائی دن کی مناسبت سے پریس کانفرنس میں کہا کہ تیان وین-2 مشن سیارچے کے قریب پرواز کرے گا اور وہاں سے نمونے اکٹھے کرے گا۔ شین ژو-20 اور شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز بھی اسی سال روانہ کئے جائیں گے۔

بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے لیو نے 2 اہم منصوبوں کی تصدیق کی۔ ان میں چین اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئینوسفیئر لنک ایکسپلورر(سمائل) شامل ہے جو شمسی ہوا اور زمین کے مقناطیسی میدان کے باہمی تعامل کا مطالعہ کرے گا اور دوسرا منصوبہ چین اور اٹلی کا مشترکہ طور پر تیار کردہ الیکٹرومیگنیٹک مانیٹرنگ سیٹیلائٹ ہے جو زلزلے کی پیش گوئی کے تحقیقی کام میں مدد دے گا۔

لیو نے کہا کہ چین برکس فریم ورک کے تحت ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے مجموعے کے قیام میں بھی پیشرفت جاری رکھے گا تاکہ آفات کے وقت ہنگامی ڈیٹا شیئرنگ کو بہتر بنایا جا سکے۔

لیو نے کہا کہ چین بی آر آئی شراکت دار ممالک کو سیٹلائٹ خدمات بھی فراہم کرے گا، انہیں اپنی خلائی صلاحیتیں بڑھانے اور زراعت، آفات سے بچاؤ اور سمارٹ سٹی جیسے اقدامات میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں معاونت کرے گا ۔

لیو نے 24 اپریل کو شنگھائی میں چین کے 10 ویں خلائی دن کی تقریبات کو بھی اجاگر کیا جن میں افتتاحی تقریب، خلائی سائنسی نمائشیں، ثقافتی فورمز اور علمی کانفرنسیں شامل ہیں۔

خلائی دن کا آغاز 2016 میں ہوا۔ چین نے 24 اپریل 1970 کو اپنا پہلا سیٹلائٹ ڈونگ فانگ ہونگ-1 خلا میں بھیجنے کی مناسبت سے خلائی دن منانے کے لئے اس دن کا انتخاب کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!