اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں صارف مصنوعات کی عالمی نمائش، غیرملکی کمپنیوں کیلئے کاروبار کے...

چین میں صارف مصنوعات کی عالمی نمائش، غیرملکی کمپنیوں کیلئے کاروبار کے وسیع مواقع 

چین کے جزیرہ نما صوبہ ہینان میں صارف مصنوعات کی  5 ویں عالمی نمائش (سی آئی سی پی ای) منعقد ہو رہی ہے۔ سی آئی سی پی ای، چین میں قومی سطح پر ہونے والی صارف مصنوعات کی واحد نمائش ہے۔ اسے ایشیا پیسفک خطے کی سب سے بڑی صارف نمائش بھی کہا جاتا ہے۔

رواں برس  کی نمائش میں دنیا کے 71 ممالک اور خطوں سے 4100 سے زائد برانڈز نے شرکت کی ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں نے سی آئی سی پی ای کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر سراہا ہے جہاں انہیں چین کی وسیع صارف منڈی میں موجود امکانات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے ۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ژانگ شنگ شو، منیجر، ٹی سی پی چائنہ کارپوریٹ کمیونیکیشن

’’ سی آئی سی پی ای میں ہماری شرکت کا یہ 5 واں سال ہے۔اس نمائش میں تسلسل کے ساتھ شرکت کی وجہ سے ہم چین کی منڈی کی مفید پالیسیوں کے بارے میں بخوبی آگاہ ہوتے رہتے ہیں۔ ان پالیسیوں میں ہینان فری ٹریڈ پورٹ سے متعلق پالیسیاں بھی شامل ہیں۔ دراصل ہماری کمپنی نے پہلے ہی چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیا ہے۔ سی آئی سی پی ای، ہمارے لئے  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نمائش میں رکھی گئی اشیاء کو تجارتی مصنوعات کی شکل دینے جبکہ نمائش کنندگان  کو سرمایہ کار بنانے میں معاون ثابت ہواہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یانگ گانگ، وائس چیئرمین، مارکیٹنگ سینٹر، ای کامرس ڈیپارٹمنٹ اینڈ سیلز بزنس لائن، چیروئن پوک فینڈ(سی پی) گروپ چائنہ

’’ ایک تھائی کاروباری کمپنی کے طور پر ہم سی آئی سی پی ای کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم جنوب مشرقی ایشیا سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات لاتے ہیں اور انہیں چینی صارفین کے سامنے متعارف کراتے ہیں۔ یہ نمائش نہ صرف رسد اور طلب کو جوڑنے کا ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ پیداواری طبقے اور صارفین کے مابین تبادلہ بڑھانے کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ تعلیمی اداروں اور معتبر تنظیموں ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ صنعت کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): رامیل فرانسوا فیلیکس، چیف ایگزیکٹو آفیسر،وائنری کوآپریٹو لیس وگنیرن ڈو کاسٹیلس ، فرانس

’’ میں اس نمائش میں صارفین سے براہ راست ملاقات کی توقع رکھتا ہوں۔ یہ ایک بہت ہی شاندار موقع ہے کہ ہم یہاں صارفین سے ملیں اور ان سے بات چیت کریں۔ انہیں اپنی تمام مصنوعات سےمتعلق  آگاہی دیں۔ اس طرح  ہمارا ایک طویل مدتی تعلق قائم ہو سکتا ہے۔ میں چین میں سرمایہ کاری کر رہا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یہاں بہت بڑا موقع ہے۔ یہ موقع بالکل واضح ہے۔‘‘

ہائیکو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!