اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر اعظم کا سماجی توقعات کو بہتر بنانے کی کوششوں پر...

چینی وزیر اعظم کا سماجی توقعات کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور

چینی وزیراعظم لی چھیانگ سٹیٹ کونسل کے مطالعاتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے سماجی توقعات کی بہتری اور خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

لی نے سٹیٹ کونسل کے زیر اہتمام ایک مطالعاتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے طلب اور رسد کے توازن کو منظم کرنے کی ضرورت اور میکرو معاشی نظم و نسق میں توقعات کے انتظام اور رہنمائی پر گہری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں نائب وزرائے اعظم حہ لی فینگ اور ژانگ گوچھنگ اور سٹیٹ کونسلر وو ژینگ لونگ بھی شریک تھے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ مخصوص مسائل کے حل کے لئے پالیسیوں کو مخصوص اور موثر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کی توقعات پر مثبت اثر ڈالنے کے لئے پالیسیوں کے اعلان کے وقت کے تعین کا بغور جائزہ لینا چاہئے۔

لی نے مارکیٹ کے ساتھ موثر رابطے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا تاکہ عوام اور کاروباری اداروں کو پالیسیوں کے حقیقی فوائد یقینی بنائے جا سکیں۔

چینی وزیراعظم نے بڑی حکمت عملیوں اور اصلاحات کے نفاذ میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ منڈی کی مستحکم اور واضح توقعات کی تشکیل میں رہنمائی کی جائے اور تمام کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بہتر انداز میں تحفظ کیا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!