اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسعودی کمپنی آرامکو نے ماحول دوست اقدام کے تحت چین میں اپنی...

سعودی کمپنی آرامکو نے ماحول دوست اقدام کے تحت چین میں اپنی موجودگی کو وسعت دے دی

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر پانجن میں ہواجِن آرامکو پٹروکیمیکل کمپنی(ایچ اے پی سی او) کے تحت فائن کیمیکلز اور خام مال کے منصوبے کے تعمیراتی مقام پر ایئرومیٹکس کمپلیکس کے ریفینیٹ ٹاور نصب کئے جانے کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر سوچھیان میں 2 کلومیٹر طویل سڑک بالکل مختلف نہیں لگتی تاہم اس میں اہم ماحولیاتی اختراع پوشیدہ ہے۔ سڑک کے مواد کا کچھ حصہ پلاسٹک کے کچرے سے تیار شدہ ہے۔ اس حصے کو 33.4 ٹن ری سائیکل پلاسٹک پر مشتمل اسفالٹ مرکب سے ہموار کیا گیا ہے۔

آرامکو کے فنڈ سے چلنے والے نیکسیل سنٹر آف ایکسیلینس فار نان میٹالک ٹیکنالوجیز کی متعارف کردہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ضائع شدہ تھرمو پلاسٹک، اسفالٹ کے 20 فیصد حصے کی جگہ لے سکتے ہیں جبکہ ری سائیکل شدہ تھرمو سیٹنگ پلاسٹک 50 فیصد فلرز کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس سے مواد کی لاگت میں 18.6 فیصد اور کاربن کے اخراج میں 36 فیصد کمی ہوتی ہے۔

3 سال قبل دنیا کی سب سے بڑی مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنی آرامکو نے کئی شعبوں میں غیر دھاتی مواد کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے چائنہ بلڈنگ میٹریلز اکیڈمی(سی بی ایم اے) کے ساتھ مل کر بیجنگ میں نیکسیل قائم کیا۔ یہ برطانیہ اور امریکہ کے بعد دنیا بھر میں آرامکو کا تیسرا غیر دھاتی تحقیقی مرکز ہے۔

آرامکو چائنہ کے منیجنگ ڈائریکٹر نادر الارفاج نے سو چھیان میں ایک تقریب میں شِنہوا کو بتایا کہ اسفالٹ میں ری سائیکل شدہ پلاسٹک کا استعمال نہ صرف ہمارے بڑھتے ہوئے کچرے کے مسئلے کو حل کرتا ہے بلکہ یہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے سی بی ایم اے کے ساتھ آرامکو کے مفید اشتراک کو سراہا۔

نیکسیل کے پروگرام ڈائریکٹر لی جوان کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں نیکسیل نے 53 منصوبوں کی مالی معاونت کی اور دنیا بھر میں 22 آزمائشی منصوبے مکمل کئے۔ سنٹر تحقیق و ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے، انجینئرنگ تجربات کو فروغ دے رہا ہے اورغیر دھاتی مواد کو پائیدار بنیادی سہولیات کا کلیدی ستون بنانے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

نیکسیل چین میں آرامکو کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ تیل کی یہ بڑی کمپنی دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں نمایاں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار بن چکی ہے۔ آرامکو چین میں 240 ارب یوآن (تقریباً 34 ارب امریکی ڈالر) سے زائد مالیت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جن میں آرامکو کا حصہ 90 ارب یوآن سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!